مکرمی ! وزیراعظم عمران خان آزادی مارچ کو لے کر قطعی طور پر پریشان نہیں بلکہ وہ اسوقت امت کے لئے جو کچھ کر رہے ہیں وہ مطمئن ہیں، وزیراعظم عمران خان ایران گئے اور ایران نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لئے فری ہینڈ دیا، امریکی صدر ، سعودی عرب نے بھی ایران کے ساتھ ثالثی کے لئے وزیراعظم عمران خان کو کہا تو ایسے میں وزیراعظم عمران خان امت کے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں جو اسلامی ممالک میں پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں اور ایسا پہلی بار رہو رہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کو اسلامی ممالک کشیدگی کم کروانے کے لئے خود کہہ رہے ہیں، وزیراعظم نے کشمیر پر اقوام متحدہ میں دو ٹوک موقف پیش کیا جسے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا، عمران خان امت کے مسائل کو سلجھانے میں لگے ہوئے ہیں ، وقت آنے والا ہے کہ ایٹمی پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرے گا اور وزیراعظم عمران خان کوامت مسلمہ اپنا لیڈر تسلیم کرکرے گی۔ (مہر اقبال انجم)