رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما راؤ مشرف علی نے کہا کہ عمران خان ڈیل کے قائل ہیں نہ ڈھیل دینے پر آمادہ ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ نیب کے معاملات میں مداخلت کرنا حکومت کا کام نہیں ہے ، مشکل مالی حالات میں تحریک انصاف کو معیشت چلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ،انہوں نے کہا کہ قوم جاگ رہی ہے ،سیاسی و عسکری قائدین دھرتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔وہ ان خیالات کا اظہار اپنے آفس بھچوکی میں میڈیا سے کررہے تھے ۔ را ؤمشرف علی نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی نے عوام کا پیسہ لوٹا اوراب عوام دونوں کو معاف نہیں کرینگے ۔