لاہور(کلچرل رپورٹر، این این آئی )معروف اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے مستقبل کی ’’شان ‘‘قرار دیا ہے ۔ ٹوئٹر پر شان شاہد نے عمران خان کی تصویر شیئر کی اور اْس کے ساتھ ہی خصوصی پیغام بھی لکھا اور کہاکہ میں ہمیشہ عمران خان کے ساتھ، اْن کی حمایت میں کھڑا ہوں۔ دوسری طرف ا داکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کو ’ ’نہ گھبرانے ‘‘ کا مشورہ دیا ہے ۔وینا ملک نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ چوروں کو کون ریلیف دیتا رہا اس تحریک کے پیچھے کون سے اندرونی ہاتھ ملوث ہیں عوام جانتی ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ ’اگلے الیکشن کا انتظار نہیں کرنا، اپنی عوامی طاقت کے ذریعے انقلابی تحریک شروع کیجئے ۔