ملکہ ہانس (نامہ نگار) عمران خان کی قیادت میں ملک کوکرپشن سے پاک کریں گے ۔ نواز شریف رہائی چاہتے ہیں تو قانون میں پلی بارگین موجود اور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما میاں قیوم بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا انکی مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کروانا انکا حق ہے لیکن ان کو جیل سے نکال کر باہر بھیجنے کا مطالبہ ہی غلط ہے ، یہ اگر رہائی چاہتے ہیں تو قانون میں پلی بارگین موجود ہے ، یہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، لیکن یہ لندن جانے سے کم پر راضی نہیں ہیں۔