اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج شام 4 بجے بنی گالہ میں ہو گا،اجلاس میں تحریک انصاف کے اہم رہ نما اور وزرابھی شرکت کریں گے ۔اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں متوقع تبدیلیوں سے متعلق مشاورت ہوگی۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی،اجلاس میں جہانگیر ترین بھی شرکت کریں گے ۔اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے گورنرزبھی شرکت کریں گے ۔