فیصل آباد(نیوزرپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے چھوٹے تاجروں کو ٹیکسوں کی نئی سکیم بارے اعتماد میں لینے کے لئے 20 جنوری کو وزیر اعظم ہاؤس بلوالیا ، فیصل آباد سے انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ)کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور انجمن تاجران سپریم کونسل فیصل آباد کے صدر حاجی اسلم بھلی کو مدعو کیا گیا ہے ۔اس موقع پر وزیر اعظم ، چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی ،مشیر برائے خزانہ ودیگر حکومتی شخصیات شریک ہوں گی ، ذرائع نے مزید بتایا کہ ہر تاجر رہنما کو اپنے دعوت نامے پر خود آنے اوردعوت نامے کے ساتھ ساتھ اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی ہدائت کی گئی ہے ۔ بلالیا