رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ نون کے رہنما چودھری عامر اقبال سندھوآف جودھو دھیر نے کہا کہ قوم اور ملک کے مسائل کو نون لیگ ہی حل کر سکتی ہے ،مسلم لیگ نون نے اپنے آپ کو مڈل کلاس عوام، محنت کشوں اور نوجوانوں کی پارٹی ثابت کیا ہے ، عمران خان نے لاکھوں لوگوں سے روز گار چھین لیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ تو لے لئے لیکن اب وہ اپنے انتخابی نعروں پر کسی بھی قیمت پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔