لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کی ایک خاتون صحافی نے وزیراعظم عمران خان کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے ان کا انٹرویو کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گی جب تک ان کا انٹرویو نہ کر لوں۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں صحافی ندکا ببلیکو نے وزیراعظم عمران خان کی متحدہ عرب امارات میں کی گئی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر لحاظ سے ایک دلکش آدمی ہیں، وہ عالمی سیاسی افق پر ایک دلکش ہیرا ہیں،وہ بھی ایک ایسے دور میں جب 99 فیصد سیاستدان کرپٹ اور بد بو دار ہیں۔گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے ایک ہی ملاقات کے دوران بھارتی صحافیوں کو اپنا مداح بنا لیا تھا۔ برطانوی صحافی