اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خا ن نے اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پی ٹی آئی کی 20رکنی کور کمیٹی کی منظوری دیدی جس میں 16 ارکان قومی اسمبلی اور 4نان پارلیمنٹیرین ہونگے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع پرویزخٹک ،فواد چودھری ،اسد عمر ،سیف اﷲ نیازی سمیت معتدد اہم رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد سیاسی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ملک بھر میں پارٹی کو مضبوط اور فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔،اجلاس میں فوری طورپرپارٹی کی تنظیم نوشروع کرنے پر اتفاق ہوا۔