اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریباً 27منٹ پر محیط خطاب کیا ۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس، خطے میں اسلحے کی دوڑ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، کشمیر میں بھارتی مظالم، فلسطین اسرائیل تنازع، ماحولیات اور اقوام متحدہ و سلامتی کونسل میں بڑے پیمانے پر اصلاحات جیسے اہم معاملات پر گفتگو کی۔