اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا کرونا کے پیش نظر ریلیف پیکج خوش آئند ہے ، پاکستان معاشی اصلاحات پر کاربند ہے ،موجودہ حالات پاکستانی معیشت کے لیے چیلنجنگ ہیں ، وزیر اعظم ریلیف پیکج سے متاثرہ خاندانوں کو مدد مل سکے گی، پاکستان نے فوری فنڈز کا مطالبہ کیا ہے ،پاکستان یہ فنڈ انسداد کرونا اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے ، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ اس کی جلد منظوری دیدے گا ،ریلیف اقدامات میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا ، امید ہے پاکستان اصلاحات کے ذریعہ معاشی استحکام حاصل کرلے گا ۔