اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ان کا عہدے سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ملک کے بہتر مفاد میں کام جاری رکھیں گے ۔ سکندرسلطان راجہ کا یہ بیان پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے استعفے کے مطالبے کے بعد سامنے آیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجہ نے عمران خان کی جانب سے کیا گیا استعفے کے مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرا استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، ایسی کوئی وجہ ہی نہیں جس پر میں استعفیٰ دینے کے بارے میں سوچوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ملک کے بہتر مفاد میں کام کر رہا ہوں اور اپناکام جاری رکھوں گا۔سکندر سلطان راجہ کو جنوری 2020 میں عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، وہ پہلے بیوروکریٹ ہیں جو ملک کے سب سے بڑے انتخابی ادارے کی سربراہی کر رہے ہیں۔