نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہان حکومت کی 19 ویں کونسل میں شرکت کی دعوت دی جائیگی جبکہ چین آئندہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے سے گریز کرے ۔خبررساں ادارے اے پی کے مطابق رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی بھارت کررہا ہے ۔بھارتی وزارت خارجہ نے کہا 'بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے طریق کار کے مطابق تنظیم کے تمام 8 ممبروں کے ساتھ 4 مبصرین ریاستوں کو مدعوکیا جائے گا۔