نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) سکھوں کی نمائندہ تنظیم سکھ فار جسٹس اور دیگر تنظیموں نے وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کی تحریک کا آغاز کر دیا ۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کھول کر ثابت کر دیا کہ وہ واقعی امن نوبل انعام کے حقدار ہیں۔ سکھ تنظیمیں آئندہ چند دنوں میں دستخطی مہم کا آغاز کرنے والی ہیں جس میں نوبل کمیٹی سے مطالبہ کیا جائیگا کہ ایک طرف جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کرتارپور راہداری کھول کر دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے جبکہ بھارت کی انتہا پسندہندو حکومت اس خطے کا امن برباد کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے ۔