لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سیشن کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت وکلا کے پیش نہ ہونے پربغیرکارروائی کے 19 اپریل تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان سے حتمی دلائل طلب کر لیے ، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔