مکہ مکرمہ (نیٹ نیوز ،اے پی پی )وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو سعودی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے خصوصی کوریج دی۔ سعودی اخبارات نے وزیر اعظم پاکستان کے او آئی سی کے اجلاس سے خطاب اور ان کی سعودی زعما سے ملاقاتوں کو نمایاں طور پر شائع کیا۔ سعودی ٹی وی چینلز پر کرنٹ افیرز اور او آئی سی کے بارے پروگراموں میں تجزیہ نگاروں نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کا خصوصی حوالہ دیا۔عرب ٹوئٹر اکاؤنٹس نے وزیراعظم عمران خان کے مکہ مکرمہ میں او آئی سی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کو اہم ترین قرار دیدیا۔ عرب میڈیا کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے بعد سب سے موثر خطاب پاکستان کے وزیر اعظم کا تھا۔