بٹ گرام( 92نیوز)ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اناڑی وزیر اعظم ہیں،انہوں نے ملکی ترقی کو بریک لگا د ی ہے ۔ بٹ گرام میں سابق ایم پی اے نواب زادہ ولی محمد خان سے ان کی والدہ کے وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نااہل اور اناڑیوں کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو غیر متنازعہ، شفاف انتخابات کرانے ہوں گے ۔ نواز شریف کے دور حکومت میں ترقی کی شرح 3 سے 5 فیصد ہوگئی تھی لیکن عمران خان کی نااہل حکومت نے اس شرح کو منفی میں کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے سے گھٹا کر 500 ارب روپے پر لے آئے ہیں۔ موجودہ حکومت ہمارے منصوبوں پر فیتے کاٹ کر تختیاں لگا رہی ہے جو کہ ان کے لئے شرمندگی کا باعث ہونا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں معیشت رک گئی ہے جس کی وجہ سے خزانے میں ٹیکس جمع نہیں ہورہا اورسارا بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے ۔