اسلام آباد،لاہور(سپیشل رپورٹر،سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے غیر ملکی کرکٹروں کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات جبکہ وزیر اعظم نے ان کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم کی پرانے دوست اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویوین رچرڈز ، سابق آسٹریلوی کپتان گریک چیپل ، آسٹریلین آل رائونڈر شین واٹسن ، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ سر ویوین رچرڈز اور گریک چیپل نے عمران خان کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔