پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاور کی عدالت میں عمران خان ہرجانہ کیس کی اسلام آباد منتقلی پر درخواست گزار فوزیہ بی بی نے اعتراض کردیا ہے ۔درخواست گزارنے گزشتہ روز موقف اختیار کیا کہ ہرجانہ کیس سپیشل لا کا ہے ،الیکشن خیبرپختونخوا میں ہوا اور ووٹ کے فروخت سے متعلق بیان بھی ریکارڈ پر موجود ہے ۔ ادھر وزیراعظم کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے مصروفیات کے باعث سماعت کے التواکی درخواست فاضل عدالت نے منظورکرلی ۔