اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب! ملکی مفاد کو سب سے بڑا خطرہ آپ سے ہے ۔ تحریکِ انصاف کے ہومِ تاسیس کے موقع پر بھی نواز شریف اور شہباز شریف کو نہیں بھولے ۔ قائداعظم کا روشن پاکستان تو آپ کو نواز شریف نے 2018ئمیں دیا تھا ، جو 5.8 فیصد کی رفتار پر ترقی کر رہا تھا، ملک دشمنوں اور دہشت گردی سے محفوظ تھا ۔ عمران یوم تاسیس پرمعافی مانگتے کہ شہباز شریف نے چار میٹرو بنا دیں لیکن آپ صرف پشاور میٹرو کے لئے ایک کھرب کے کھڈے کھود سکے ۔انہوں نے کہاکہ عمران عوام سے معافی مانگتے کے آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے 9 ماہ میں گیس ، بجلی، پیٹرول اور گھریلو صارفین کی ہر چیز 3گنا مہنگی ہو گئی ۔ عمران 23 سال سے جعلی و غیر قانونی اکاؤنٹس سے پارٹی کو فنڈ کرنے پرمعافی مانگتے ۔انہوں نے کہاکہ آپ یومیہ 16 ارب روپے چوری کر رہے ہیں ، جس کا کبھی جواب نہیں دیا ۔ انہوں نے کہاکہ اربوں روپے یومیہ قرضہ لے کر حکومتی اخراجات پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ ایک بھی منصوبہ نہیں لگا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران چور ہیں اس لئے لوگوں نے ٹیکس دینا بند کر دیا ہے ۔