لاہور (نامہ نگارخصوصی) سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے نواز شریف کانام ای سی ایل سے نکالنے پر لگائی شرط کے حوالے سے کہا ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے شرط کی قانون میں کہیں اجازت نہیں ۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان اپنی ضد پر نہ ڈٹیں، ضدبازی سے حکومتیں نہیں چلتیں ،حکومت نے پہلے بڑی فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور ہر سہولت دینے کا کہا،چودھری شجاعت نے منجھے ہوئے سیاستدان کے طور پر حکومت کو متنبہ کیا اور کہا حکومت اپنے ماتھے پر ایسا داغ نہ لے جو کبھی نہ مٹ پائے ، حکومت ہوش کے ناخن لے اور میاں صاحب کے حوالے سے لگائی گئی شرط ختم کرے۔ ،اس وقت میاں صاحب کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے جیسے ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔