لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز ستاروں کی ترکی یاترا جاری ہے ،معروف اداکار عمران عباس کی طرف سے ترکی کے شہر استنبول میں ترکش فنکاروں کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ جاری ہے ، وہ ترک میڈیا کے لئے اپنے انٹرویوز بھی ریکارڈ کرارہے ہیں ، انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’ ارطغرل غازی‘‘ کے اہم کردار سارم سے بھی ملاقات کی جبکہ دوسری جانب معروف گلوکار اسرار بھی ان دنوں ترکی کے دورے پر موجود ہیں ، معروف گلوکار فلک شبیر اور اداکار سارا خان بھی استنبول میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔