کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی نے کہاہے کہ مودی سے رابطہ کرنے کیلئے تڑپنے والاعمران نیازی کشمیریوں کامقدمہ لڑنے کی اہلیت نہیں رکھتا،بلاول بھٹوزرداری ہی مظلوم کشمیریوں کی موثرترین آوازبن رہے ہیں،بھارتی انتخابات میں مودی کی کامیابی کیلئے دعاکرکے عمران نیازی نے کشمیریوں کو دُکھی کیا،فردوس آپا اپنی نوکری پکی کرنے کے چکرمیں کشمیر کازکونقصان نہ پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان کے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ نالائق نیازی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی بناء پردنیا پاکستان کے موقف کوماننے کیلئے تیارنہیں۔سعید غنی نے کہاکہ نیب زدہ فردوس آپا کس منہ سے کرپشن کے خلاف بولتی ہیں،کرپشن کے نام پرسیاسی انتقام نالائق نیازی حکومت کاٹریڈ مارک بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ ترین لوگوں پرمشتمل نیازی حکومت نے نیب کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ کردی ۔