اسلام آباد (این این آئی)ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین سند یافتہ چور ہیں،عمران خان ایک دن بھی شامل تفتیش نہیں ہوئے اورعدالت نے رہا کردیا،عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کے لئے ضمانت دی گئی ، ہم کس کو درخواست دیں؟ انہوں نے پولیس والوں کو مارا3سال مفروررہے کس نے پوچھا؟کون ان کے اندر بول رہاہے ؟ کون انہیں تھپکیاں دیتاہے ؟انہوں نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا ان کوقوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔مجھے 100کے ایجنڈے کا جواب نہیں آیا اورپی ٹی آئی والے ہاتھا پائی پر اتر آئے ،یہ کس قسم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں؟ نعیم الحق کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ مجھے غلط ثابت کرے ٗیہ شخص کبھی کونسلر بھی نہیں بنے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ چور ہے ٗجہانگیر ترین نے مالی اور باورچی کے ذریعے کروڑوں روپے کا کاروبارکیا،انہوں نے ایس ای سی پی کو کروڑوں روپے واپس کیے ،یہاں تک کہ انہوں نے انسائیڈر ٹریڈنگ کا اقرار کیا،عمران خان اور جہانگیر ترین نے لکھ کردیاہے کہ انہوں نے پیسے چوری کئے ۔