ملتان(سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں عمران خان کا ساتھی ہوں۔میرے عمران خان سے کوئی اختلافات نہیں۔یہ تاثر غلط ہے کہ میرے اپنی جماعت سے اختلافات ہیں۔یہ افواہیں بھی بالکل غلط ہیں کہ میں کسی دوسری جماعت کی قیادت سے ملاقاتیں کررہاہوں۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ مارچ 2019 میں وزیر اعظم اور کابینہ کو زراعت ایمرجنسی پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں گنے کی کاشت کے حوالے سے اصلاحاتی پروگرام پیش کیا۔ وزیر اعظم اور کابینہ کو بتایا کہ مجوزہ پروگرام پر عمل کر کے ملک سبسڈی کے بغیر چینی ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہو جا گا ۔پروگرام پر عمل کے نتیجہ میں کم زیر کاشت رقبے سے زیادہ فصل حاصل کی جا سکے گی ۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ جے ڈی ڈبلیو ملز اپنے کاشت کار سپورٹ پروگرام پر عمل پیرا ہو کر ضلع رحیم یار خان میں بہترین نتائج حاصل کر چکی ہیں ۔