پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور کی مقامی عدالت میں وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے مو قع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالماجد کی عدالت نے محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا ، عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ31 اگست کو سنایا جائیگا، 15جون کودلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم فاضل عدالت نے 24 اور 29 جون کو بھی فیصلہ مؤخر کیا تھا، واضح رہے کہ سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا کیس دائر کر رکھا ہے ، بی بی فوزیہ پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا گیا تھا۔