اسلام آباد،لندن ( خبر نگار خصوصی ، نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو دن رات صرف نوازشریف ، شہبازشریف، مریم نواز ، حمزہ شہبازاور ن لیگ کا خیال ستاتا رہتا ہے ، سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو شریف خاندان اور ن لیگ کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور 2 درجن ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی، معیشت کی بدحالی اور روزگار نہیں۔ حکومتی ترجمان اپنے بیانات سے زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کھڈے کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہئے ۔پا رلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ کیس ، مالم جبہ کیس میں عمران صاحب کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے ۔مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ پر ضمانت دی تو پھر وہ والد کی تیمار داری کیلئے لندن کیوں نہ جائیں۔عدالتی فیصلے کے بعد مریم نواز والدہ کو بسترمرگ پر چھوڑ کر وطن واپس آئیں، ان پر آج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔مریم نواز نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا، ان پر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا، وہ 3 مہینے حراست میں رہیں لیکن نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کرسکا، انہیں گرفتار کرنے کیلئے الزام لگایا کہ دادا نے پوتی کو جائیداد میں حصہ کیوں دیا۔
عمران کو نواز ، شہباز، مریم ، حمزہ کا خیال ستاتا رہتا:مریم اورنگزیب
پیر 09 دسمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 09 دسمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں