لاہور(کلچرل رپورٹر، نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ معروف اداکار شان شاہد کا تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے پر کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک گیند پر 3 وکٹیں گرادیں۔شان شاہد نے ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔اْنہوں نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ سمجھتے تھے کہ آپ کرکٹر ہیں لیکن آپ ایک بہترین سیاسی ذہن بھی رکھتے ہیں۔ اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان کے لیے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب آپ نے کہا تھا گھبرانا نہیں ہے ، اب ہم کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں گھبرانا، کیونکہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم کے لیے دل کا ایموجی شیئر کرتے ہوئے انہی کے الفاظ تحریر کیے ’دوستی سب سے ، پر غلامی کسی کی نہیں کریں گے ‘اپنی پوسٹ میں عاصم اظہر نے پاکستان کے پرچم کا بھی استعمال کیا۔