لاہور(کلچرل رپورٹر)عمرایچ پراچہ کی پہلی ہالی ووڈ پروڈکشن 'Echo Boomers'سینمائوں اور VODپر ریلیز کردی گئی۔عمر ایچ پراچہ کی بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر پہلی فیچر فلم دنیا بھرمیں منتخب تھیٹرز پر ریلیز کردی گئی ہے اور پاکستان مں یہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھی جاسکتی ہے ۔ 'Echo Boomers'تقریباََ 20سال کی عمر کے ایک گروپ کی کہانی ہے جو معاشرے سے مایوس اور ناراض ہیں اور شکاگو کو اپنی شکار گاہ بناکر امیر ترین شہریوں کے گھروں میں ڈاکے ڈالتے ہیں ۔ سٹارکاسٹ میں Patrick Schwarzenegger، Alex Pettyfer، Hayley Law، Oliver Cooper، اکیڈمی ایوارڈ کے لئے نامزدLesley Ann Warren اوردو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامز د ہونے والے Michael Shannon شامل ہیں۔عمرایچ پراچہ نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر سیٹھ سیوائے (Seth Sevoy) اور پروڈیوسرمائک ویئر( Mike Ware ) کے ساتھ کام کرکے میں نے بہت کچھ سیکھااور جو کچھ میں نے سیکھا ہے یقینامیں آئندہ اپنی فلم پروڈکشن میں ضرور اس پر عمل کروں گا۔