کراچی(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھ لیں کرکٹ ٹیم کا کیا حشر ہو گیا ہے ،مصباح کو 3 عہدے دینا سمجھ سے باہر ہے ، سرفراز بہترین وکٹ کیپر ہیں ، ان کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے ،زیادتی کی گئی، آسٹریلیا میں شکست کا ملبہ کپتان اظہر علی پر ڈالنا درست نہیں ہے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ میں پروفیشنلزم کی کمی ہے جو ڈپارٹمنٹ کرکٹ سے آتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا بورڈ کا فیصلہ ہے لیکن انہیں ٹیم سے نکال کر زیادتی کی گئی۔