نیویارک (سپورٹس ڈیسک) امریکن پی جی اے چیمپئن شپ سے ایک ہفتہ قبل عالمی نمبر ایک ڈسٹن جانسن گھٹنے کی انجری کے باعث اے ٹی اینڈ ٹی بائرن نیلسن گالف ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ امریکہ کے جانسن جنہوں نے 2019 میں گھٹنوں کی سرجری کرائی تھی نے کہا کہ مجھے تکلیف کا کبھی کبھار سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ دو مرتبہ کے میجر ٹورنامنٹ فاتح آخری بار دو ہفتے قبل والسپر چیمپئن شپ میں کھیلے تھے جہاں وہ 48 ویں پوزیشن پر رہے ۔