ماسکو(شاہد گھمن سے)پاکستان کے عمر خان ورلڈ انڈر16سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ، پاکستانی کیوسٹ نے پری کوارٹر اور کوارٹر فائنل میں روسی کیوسٹس کو مات دی، پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حمزہ الیاس پری کوارٹر فائنل میں مصری کیوسٹ سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔روس میں جاری انڈر 16 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ دو کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے ، عمر خان اور حمزہ الیاس گروپ مرحلے میں عمدہ پرفارمنس کے ذریعے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچے تھے ۔عمر خان نے پری کوارٹر فائنل میں روس کے کرل زدیوک کو تین صفر سے مات دی، پھر کوارٹر فائنل میں میزبان ملک کے ہی آندرے کیراسوف کو چارایک کے فریم سکور سے زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔حمزہ الیاس ایونٹ میں اپنا سفر جاری نہ رکھ سکے اور وہ پری کوارٹر فائنل میں مصر کے مینا اعواد سے تین۔ایک کے سکور سے ہار گئے ۔