لاہور (کلچرل رپورٹر ) معروف اداکار عمران عباس نے مداحوں کو انتہائی فکر انگیز پیغام دیتے ہوئے ہر حال میں شکرگزار رہنے کا مشورہ دے دیا۔ انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ہمیں 2020 میں پیش آنے والے حادثات اور شرح اموات کو یاد کر کے خدا کی ناشکری کرنے کے بجائے اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکرگزار رہنا چاہئے ۔ عمران عباس نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کیا جو ہمارے اعمال ہیں اس کے بدلے کیا ہمیں کچھ ملنا بھی چاہئے ؟۔ انہوں نے لکھا کہ زندگی خوبصورت چیز ہے۔ اُسکی رحم دلی اور مہربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اور اس کے پاس بندے کو دینے کیلئے نعمتوں کی کمی نہیں۔