لاہور( کلچرل رپورٹر )معروف حمیراارشد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک ایسی وبائبن چکی ہے ، جس نے چائنہ اورایران نہیں بلکہ دنیا کے قریباً 200 ممالک کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، ایسے میں احتیاط ہی سب سے اہم ہے کیونکہ یہ مرض ایک دوسرے کے قریب آنے سے منتقل ہوتا ہے اس لیے حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر کو اپنا کراپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی کومحفوظ بنائیں حمیراارشد نے کہا کہ رواں ماہ پاکستان اوردنیا کے بیشترممالک میں 23 مارچ کے حوالے سے میوزک پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا تھا اوراس میں پرفارم کرنے کیلئے مجھ سمیت بہت سے فنکار امریکا، یورپ، مڈل ایسٹ ، آسٹریلیا، کینیڈا اوردیگر ممالک میں جایا کرتے تھے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے تمام تقریبات منسوخ ہوچکی ہیں۔ ، یہی نہیں فلموں کی ریلیز، فیشن شو سمیت دیگر تقریبات کو ملتوی کرنے میں ہی سب کا بھلا تھا۔ جس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کورونا وائرس کس قدر خطرناک ہے ۔ دنیا بھرمیں لاک ڈاؤن اورکرفیو لگایا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کوگھروں تک محدود رکھنا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کچھ زیادہ ہی دکھائی دے رہی ہے ۔