لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو نچوڑنے اور لوگوں کی گردن مروڑنے میں سپیشلائزیشن کررکھی ہے ۔اس حکومت نے دکاندار و خریدار ،ریڑھی چھابڑی والے ،تانگے اور رکشہ والے ،مزدور اور کسان سب کو پریشان کردیا ہے ۔غریب کیلئے زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے ۔کماتے غریب ہیں اور کھاتے جاگیردار اور سرمایہ دار ہیں۔عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر اپنے گرد انہی لوگوں کو جمع کرلیا جنہوں نے ملک و قوم کو اس حال تک پہنچایا ہے ۔ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں دولت کی یکساں تقسیم ہو ،غریب کو بھی امیر کے برابر ترقی کے مواقع مل سکیں ۔نوجوانوں کو باعزت روز گار ملے ۔عام آدمی کو عدل و انصاف ملے اور کوئی بھوکا نہ سوئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں تحریک تبدیلی نظام پارٹی کے صدر چودھری محمد توصیف کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاامت کو ہوشیار رہنے اور اپنے اندر چھپے ہوئے دشمن کے ایجنٹوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے ۔حکمران قادیانیوں کی حمایت اور سرپرستی سے باز نہ آئے تو عوام انہیں زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے ۔ سراج الحق