لاہور(نیوز رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عامر نثار چودھری کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر شیریں حنا اصغر نے گزشتہ روز کراچی جانے والی عوام ایکسپریس پراچانک چھاپہ مارا اور 59 بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑا اور ان سے موقع پر کرایہ اور جرمانے کی مد میں90 ہزار 4سو 50روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے ۔اس موقع پر ڈی ایس ریلوے عامر نتار چوہدری نے کہا کہ ایسے ریڈ مستقل بنیادوں پر کیے جائیں تاکہ ریلوے میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے اور ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اہلکار بغیر ٹکٹ سفر کرانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔