اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور طلال چودھری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلی جھوٹی اور چور حکومت ہے جسے عوام گھر تک پہنچائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پہلی جھوٹی اور چور حکومت ہے جس سے عوام جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ، 18 جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ ،پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں کا، گیس اور بجلی کے بِلوں میں ڈاکے کا اور ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے کا ایک ایک پیسے کاحساب لے کر گھر تک چھوڑ کر آئے گی ۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری عدالتیں آج تک لوگوں کو وقت پر انصاف نہیں دے سکیں، قوم انصاف کے لیے تڑپ تڑپ کے مر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے آئین کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلوں میں جلدی کرینگے تو قوم کو انصاف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ آج نواز شریف کافیصلہ آنا چاہیے تھا۔