مکرمی !کسی بھی مہذب معاشرے میں پولیس کا کردار بہت اہم اور بہت قابل احترام ہوتا ہے کیونکہ پولیس معاشرے میں جرائم کی روک تھام اور امن قائم کرنے کا عہد اٹھاتی ہے لیکن اسکے بر عکس کراچی جو دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے جو ہمارے ملک کو ستر فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے لیکن اس شہر کی بدقسمتی سے پولیس جو اپنا کا م صحیح طریقے سے انجام دینے سے قاصر ہے۔ ہمارے یہاں پولیس محکمے کا کردار اور رویہ ناقابل ستائش ہے ۔ہمارا پولیس کا قانون ایکٹ 1934پر اگر د س فیصد بھی عمل ہوجائے تو ہمارے معاشرے سے کرپشن، ڈکیتی اور قتل وغارت جیسے ناسور جرائم پہ قابو پایا جاسکتا ہے محکمہ سندھ پولیس میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارے عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہوسکے۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ۔ہمارے عوام خاص طور پر نوجوان نسل پولیس کو دیکھ کر ایسے چھپتی ہے جیسے کوئی چور پولیس کو دیکھ کر چھپتا ہے ۔یہ ایک المیہ ہے ہمارے معاشرے میں پولیس کا رویہ غیر منصفانہ اور غیر جانبدلانہ ہے جسکی وجہ سے شرح جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میں ایک پاکستانی ہونے کے ناطے اعلیٰ حکام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلے پر ہنگامی بنیادوں پر محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کا صفایا کریں۔ (عبدالوہاب،کراچی )