لاہور(پ ر ) جماعت اسلامی یوتھ ونگ غربی کے صدر میاں رضوان یوسف نے کہا ہے کہ عوام حکومت اور اپوزیشن میں محاذ آرائی نہیں مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں،عمران خان کی حکومت کو ڈھائی سال گزر چکے مگر انہوں نے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ خدارا حکمران اور اپوزیشن ایک دوسرے کو نیچے لگانے کے بجائے عوام کا بھی سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کورونا کی خطرناک صورتحا ل کو سامنے رکھتے ہوئے جلسے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے فیصلے کو ہر طبقہ فکر سراہا رہا ہے ۔ اپوزیشن کو بھی چاہئے کہ موجودہ صورتحال میں محاذآرائی کی بجائے اپنے جلسے ملتوی کرے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ڈی ایم جلسہ کی آڑ میں گرفتار کئے گئے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔