ملتان(سپیشل رپورٹر ،لیڈی رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو مسترد کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کیلئے ایک بہت بڑے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے گزشتہ روز ملاقات کے دوران ملتا ن شہر کی بہتری کا منصوبہ رکھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کیلئے ایک بہت بڑے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی۔ میٹرو منصوبے سے قبل شہر کے دیگر مسائل حل کئے جاتے تو لوگو ں کو آسانی ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایمپلائز یونین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملتان کی ترقی ہمارا فرض ہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو بری طرح مسترد کیا۔ یہاں کی عوام تحریک انصاف کو بھر پور مینڈیٹ دیا جس کا ہم احترام کریں گے ۔ اراکین اسمبلی کی سفارش پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کیلئے ایک بہت بڑے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی ہے ۔ جس کی بدولت ملتان کا نقشہ تبدل ہو جائیگا۔ وزیر خارجہ نے ایم ڈی اے ایمپلائز یونین کے عہدیداروں سے حلف لیا۔