لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ آج ہر کوئی کرونا کے خوف میں مبتلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ حکومتی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مقابلوں میں اچھی پرفارمنس سے مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہوں،ہرمیچ میں پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھنا اوپنرز کے لئے بہت چیلنجنگ کام ہے ،یقین ہے جلد ایک بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ پہلی گیند سے ہارڈ ہٹنگ آسان نہیں، جلد وکٹ گرنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل جیت کر چہروں پر خوشیاں لانے کی کوشش کرے گی۔۔انہوں نے کہا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے عمدہ پرفارم کرنا ہر کرکٹر کا مقصد ہوتا ہے ، کھیل میں بعض اوقات پوری کوشش کے باوجود کارکردگی اچھی نہیں رہتی۔فخر زمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جلد ایک بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔