لاہور(پ ر ) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام کو لوٹنے والے این آر او لینے کے لئے بے تاب ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت ملکی دولت لوٹنے والوں کو بھاگنے نہیں دے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معاشی سمت کا تعین کر دیا ہے ، بحران سے نکل رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج کسی کام نہیں آئے گا۔