لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار ہمایوں سعید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں، اداکار نے اپنی تصویر کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے ایک معنی خیز پیغام بھی جاری کیا۔تصویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے بعد ہم سب پر فرض ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکیں اور اِس مقصد کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں۔