اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں، عوام کی دلچسپی لوٹی دولت کی واپسی میں ہے ۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ دونوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں کردار ختم ہو چکا ،عوام کی اصل دلچسپی یہ ہے کہ ان حضرات سے ریکوری کی کیا صورت بنے گی، اربوں روپیہ جو لوٹا گیا ،وہ کیسے واپس آئے ۔فواد چودھری نے ایک اور ٹویٹ میں ہیوی بائیکرز کو موٹروے استعمال کرنے کی اجازت کے حوالے سے کہا کہ عدلیہ کا پالیسی معاملات میں تجاوز ان کے اپنے لئے مسئلہ ہے ،کس بنا پر معزز جج ہائی وے کے پالیسی معاملے پر فیصلہ دے سکتے ہیں،ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہئے ۔