اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کیلئے خوشخبری آگئی۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ کر لیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی۔ اوگرا کی سمری کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے ،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں صرف 5 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کر دی۔ قیمتوں کا حتمی فیصلہ 31 مئی کو وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔