کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں عید کا دن فرنٹ لائن ورکرز ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف، پولیس ،رینجرز اوردیگر کام کرنے والوں کے نام کرتا ہوں۔ عوام سے اپیل ہے عید سادگی سے اور گھروں پر منائیں۔ میں نے عید پر کپڑے نہیں سلائے ، اس موقع پر کیسے عید مناسکتا ہوں؟ جمعرات کو سندھ اسمبلی بلڈنگ کے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور غریبوں سے یکجہتی کیلئے عید سادگی سے منانے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے وزیراعظم سے گزارش کی کہ وہ بھی قومی طور پر عید سادگی سے منانے کا اعلان کریں۔