لاہور(نامہ نگار)عوامی رکشہ یونین پاکستان نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدرذیشان اکمل نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔پی ٹی آئی نے مہنگائی اور کرپشن ختم کرنے کے نام پر ووٹ لئے لیکن اڑھائی سال میں حکومت نے 200سے 500سو فی صدمزید مہنگائی کر دی جس کی وجہ سے غریب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ایل پی جی مہنگی ہونے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدنی بہت کم ہوگئی ہے ۔