مکرمی!پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔ اسلام نے عورت کو عزت کے بلند مرتبے پر فائز کیاہے۔جہاں اسلام میں عورت کو اہم مقام حاصل ہوا وہاں اللّہ اور اس کے رسول ﷺ نے عورت کو پردے کا حکم دیا ہے۔پردہ کرنا عورت کی حیا کی قوت ہے۔فتنوں سے برات، نسلوں کی شرافت، جسموں کی امانت، شیطان سے عداوت پردہ ہے تو پھر کیوں پاکستان میں پردہ کرنے والی عورتوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ عورتوں کو ہراساں کرنے اور زیادتی کے بڑھتے واقعات کی بڑی وجہ عورت کا اسلامی احکامات (پردے) پر عمل پیرا نہ ہونا ہے۔ سعودی عرب میں زیارتی کے واقعات میں کمی کی وجہ عورت کا پردہ ہے۔ جسم بیشک آپ کا ہے لیکن اس کو بنانے والا اللّہ ہے ہم اس نعرے کو لگا کر اللّہ اور اس کے رسول کے احکامات کو رد نہیں کر سکتے۔ اسلام میں عورت کا پردے میں رہنا ہی اس کے حسن کی زینت ہے۔ میری حکومت سے گزارش ہے کہ پاکستان میں عورت کے پردہ کرنے کو یقینی بنایا جائے اس طرح عورتوں کے ساتھ پیش آنے والے غیراخلاقی واقعات اور زیادتی کی بڑھتی شرح پر قابو پایا جاسکتا ہے۔تاکہ پاکستان کو بھی سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک جیسا بنایا جائے جہاں عورت کے پردے کویقینی بنایا جاتا ہو۔ (فرحین احمد خان المصطفیٰ کالونی نیو کراچی)