اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ افریقہ اور افغانستان چینی کی بڑی درآمدی منڈیاں ہیں،جہاں اضافی چینی ایکسپورٹ کی جاسکتی ہے ۔عوام کو مناسب داموں چینی کی دستیابی ترجیح ہے ،بدھ کو وزارت تجارت کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ افریقہ اور افغانستان چینی کی بڑی درآمدی منڈیاں ہیں،جہاں اضافی چینی ایکسپورٹ کی جاسکتی ہے ۔عوام کو مناسب داموں چینی کی دستیابی ترجیح ہے ،اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر سے قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔