لاہور( این این آئی)200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16مارچ کو ہو گی ۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں1250روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے ۔